میڈیک اسٹور بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے کھانسی زکام کی دوا نہیں دے سکیں گے

0

جےپور:راجستھان میں میڈیکل اور صحت کے محکمے  نے دوا فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹور بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے عام سردی ،زکام ،کھانسی ،بخار کی دوائیاں مہیا نہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
محکمے کے اڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ نے بتایا کہ دوا فروخت کرنے والے ایسے لوگوں کے نام پتہ اور ٹیلی فون نمبر لےکر ڈرگس کنٹرول افسر یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انچارج کو فوراً مطلع کریں۔
انہوں نے سبھی ڈرگس کنٹرول افسروں یا میڈیکل انسٹی ٹیوٹس کےانچارجوں کو بھی ہر روز اس اطلاع کو اپنے ضلع کے چیف میڈیکل افسرکو مہیا کرانے کی ہدایت دی ہے تاکہ محکمے کی ٹیم کے ذریعہ ایسے افراد سے رابطہ کرکے اسکریننگ اورجانچ وغیرہ کی کارروائی کی جاسکے۔
سنگھ نے بتایا کہ فلو اور کورونا وائرس انفیکشن کی شروعاتی علامات(کھانسی،زکام ،گلے میں خراش اور بخار)بادی النظر میں ایک سی ہیں۔ریاستی حکومت  کے سامنے یہ بات آئی ہے کہ حالیہ حالات میں سماجی قرنطینہ کا خدشہ ،کورونا انفیکشن کے بارے میں افواہ اور کوروناکی جانچ کے تئیں جھجھک  کی وجہ سے ان علامات سے متاثر کچھ لوگ میڈیکل انسٹی ٹویٹ میں نہ جاکر آس پاس کے میڈیکل اسٹورسے دوا بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کئے لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS