میڈیکل کی طالب علم نے پھانسی لگا کر خودکشی کی

0

دموہ: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے نوہٹا تھانہ کے تحت گاؤں بنور کے رہنے والے میڈیکل کے ایک طالب علم نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دموہ ضلع کے نوہٹا تھانہ کے تحت گاؤں بنوار کے رہنے والے راجندر پال (18) جبل پور میں رہتے ہوئے میڈیکل سائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ وہ 3 دن پہلے جبل پور سے اپنے گاؤں بنور آیا تھا۔ کل شام اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ کو جب اس بات کا علم ہوا تو فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS