ایم سی ڈی ٹیکس بڑھاکر تاجروں کے حوصلے توڑ رہی ہے

0

 نئی دہلی(ایس این بی ) عام آدمی پارٹی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں کئی طرح کے ٹیکس بڑھا کر تاجروں کو پریشان کر رہی ہے ، اس سے دہلی کے 20 سے 25 ہزار تاجرمتاثر ہوں گے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار ایس ڈی ایم سی نے کرایہ پر آنے والی تجارتی اور صنعتی عمارتوں پر 100 فیصد ، خالی تجارتی عمارتوں پر 50 فیصد اور خالی زمین پر ٹیکس میں 66 فیصد اضافہ کیا ہے۔ ’آپ‘ کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ ایس ڈی ایم سی نے ضیافت ہالوں ، شادی ہالوں ، ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز پر 25 فیصد ٹیکس اور اسکولوں پر200 فیصد سے زیادہ ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔ ٹیلی کام ٹاوروں پر200 فیصد ، کلبوں اور تفریحی ٹاوروں پر 36 فیصد اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کورونا کے وقت میں کیا یہ عمل غیر انسانی ہے اور بی جے پی اپنی بدعنوانی چھپانے کے لئے لوگوں پر ٹیکس بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی اپنی بدعنونی کی وجہ سے اپنے ملازمین کو تنخواہ نہیں دے پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پچھلے 14 سالوں سے اقتدار میں ہے اوراپنی نا اہلی اور بدعنوانی کی وجہ سے پورا ایم سی ڈی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈی ایم سی میں ٹیکس میں اضافہ کیا اور اب مشرقی دہلی اور این ڈی ایم سی ڈی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں آج   ایس ڈی ایم سی نے اس طرح کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔یہ غلط ہے ، آپ ایسا نہیں ہونے دے گی اور اس معاملے کو عوام کے سامنے لے جائے گی۔ پریس کانفرنس میں آپ ایم سی ڈیلیڈرپریم سنگھ چوہان موجود تھے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS