نئی دہلی:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)صدر مایاوتی نے اترپردیش کے اعظم گڑھ میں ایک دلت لڑکی کے استحصال کے معاملے میں کارروائی کرنے کےلئے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ایسے دیگر معاملوں میں بھی سخت قدم اٹھائے جانے چاہئے۔محترمہ مایاوتی نے ہفتے کو یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اعظم گڑھ میں ایک دلت لڑکی کے استحصال کے معاملے میں کارروائی کی ہے۔ریاستی حکومت نے دیر سے ہی صحیح لیکن صحیح سمت میں قدم اٹھایا ہے،یہ قدم قابل استقبال ہے۔
بی ایس پی رہنما نے کہا،’’خصوصاً ابھی حال ہی میں اعظم گڑھ میں دلت بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کے معاملے میں کارروائی کے سلسلے میں یوپی کے وزیراعلی دیر آئے درست آئے،یہ اچھی بات ہے ،لیکن بہن بیٹیوں کے معاملے میں کارروائی آگے بھی فوراً اور وقت سے ہونی چاہئے تو یہ بہتر ہوگا۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں چاہے اعظم گڑھ ،کانپور یا دیگر کسی بھی ضلع میں خصوصاً دلت بہن بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کا معاملہ ہو یا پھر دیگرکسی بھی ذات اور مذہب کی بہن بیٹی کے ساتھ ہوئے استحصال کا معاملہ ہو،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دلت استحصال کے معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا،’’چاہے اس کے قصوروار کسی بھی مذہب ،ذات اورپارٹی کے بڑے سے بڑے لیڈر اور کتنے بھی اثرورسوخ والے لوگ کیوں نہ ہوں،ان کے خلاف فوراً اور سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔بی ایس پی کا یہ کہنا اور صلاح بھی ہے۔
مایاوتی نے دلت استحصال معاملے میں کارروائی کا خیر مقدم کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS