نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف مرکزی حکومت کا محاصرہ جاری ہے۔ لیکن حکومت کی صحت پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہو رہے ہیں۔ بی ایس پی سربراہ اور اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہاکہ مرکزی حکومت اپنی ضد کو چھوڑ دے اور فوری طور پر شہریت قانون اور این آر سی واپس لے۔ مایاوتی نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹویٹ کے ذریعہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب ان کی اتحادی جماعتوں کے ذریعہ بھی سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کی جارہی ہے۔
انہوں نے مظاہرین سے بھی اپیل کی ہے کہ احتجاجی مظاہرے امن و سلامتی کے ساتھ کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ معیشت تباہ ہوگئی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری شباب پر ہے، روپے کی قیمت گرتی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ اس قسم کے قوم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔ واضح رہے کہ بی ایس پی کے ایک وفد نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے بدھ کے روز ملاقات کی تھی۔ اور جامعہ پر پولیس کی بربریت کی جانچ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
مرکز ضد چھوڑ کر شہریت قانون اور این آر سی واپس لے:مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS