حکومت ملک کی بدحال معیشت کو سنبھالنے کے لئے پٹرول ۔ڈیزل قیمتوں کوکنٹرول کرے :مایاوتی

0

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک  کی بدحال معیشت کو سنبھالنے کے لئے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔
محترمہ مایاوتی نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا'ملک میں خاص کر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں  من چاہئے طریقے سے جس طرح سے لگاتار اضافہ ہورہا ہے وہ کافی باعث تشویش ہے۔ کورونا وبا کی مار کو جھیل رہے ملکی عوام و یہاں کی بدحال معیشت کو تھوڑا سنبھالنے کے لئے تیل کی قیمتوں کو اگر کنٹرول حاصل کیا جائے اور اسے کم رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے جس کا اثر ہندوستانی بازار پر بھی پڑرہا ہے۔ دسمبر میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیزی دیکھی گئی جبکہ گذشتہ 2دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے حالانکہ  جمعہ کو سرکاری کمپنیوں نے پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS