نئی دہلی: ساؤتھ کے تعلیمی اداروں میں بھی شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدر آباد میں واقع مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے شہریت قانون کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے۔ لیکن گزشتہ رات جامعہ پر پولیس کی بربریت کے بعد احتجاج نے شدت اختیار کرلی۔ طلباء بڑی تعداد میں احتجاج کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز طلباء نے امت شاہ کا پتلا بھی نذر آتش کیا تھا۔ اور آج بروز پیر کو امتحان کا بھی بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے گیٹ پر تالا لگا دیا ہے تاکہ کوئی اندر نہیں جاسکے اور نہ ہی باہر نکلے۔ پولیس کو بھی یونیورسٹی میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔ اتناہی نہیں نیوز چینل کو بھی یونیورسٹی میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔
مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں بھی شہریت قانون کے خلاف احتجاج جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS