بھلسوا لینڈ فل سائٹ میں آتشزدگی کیلئے بی جے پی ذمہ دار، رواں ماہ میں 4 بار آگ لگ چکی ہے

0

نئی دہلی (ایس این بی) : عام آدمی پارٹی نے کل بھلسوا لینڈ فل سائٹ میں لگنے والی زبردست آگ پر پریس کانفرنس کرکے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اسے مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس مہینے میں کل چوتھی بار بھلسوا لینڈ فل میں زبردست آگ لگی، اسے بجھانے کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ لوگوں میں خوف ہے کہ آگ کا ایک چھوٹا سا گولہ بھی نیچے گرا تو پوری کالونی آگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔ یہ سب بی جے پی کی غفلت اور بدعنوانی کا نتیجہ ہے۔ پچھلے ایک سال میں تقریباً 14 بارآگ لگ چکی ہے لیکن بی جے پی کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ جب کچرے کے پہاڑوں پر سوال کئے جاتے ہیں تو جواب دینے سے گریز کیا جاتا ہے۔ آپ کے ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم سی ڈی میں پچھلے 15 سالوں سے بی جے پی کی سرکار ہے۔ بی جے پی کی طرف سے برسوں سے کی گئی بدعنوانی کا سب سے بڑا زندہ ثبوت دہلی کے 3 بڑے کچرے کے پہاڑ ہیں۔ اس ماہ چوتھی بار بھلسوا لینڈ فل سائٹ پرآگ لگی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے۔ آس پاس کی تقریباً سبھی کالونیوں میں لوگ سانس لینے میں دقت محسوس کر رہے ہیں۔ لوگوں میں خوف ہے کہ آگ کا ایک چھوٹا سا گولہ بھی نیچے گرا تو پوری کالونی آگ کی لپیٹ میں آجائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS