ادےپور کے ایک ہی خاندان میں 4 بچوں سمیت 6لوگوں کی ملی لاش

0

نئی دہلی (ایجنسی): راجستھان کے ادے پور ضلع سے 6لوگوں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک ساتھ 6لوگوں کی موت سے علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سبھی مرنے والے ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ ان افراد کی کن حالت میں موت ہوئی ہے۔ اس بارے میں ابھی بھی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ معاملے کی تحقیق جاری ہے۔
یہ حادثہ ادے پور ضلع کی گوگندا تحصیل میں سامنے آئی ہے اس سنسنی خیز واقعہ سے پورے علاقہ میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ماں باپ اور چار بچوں کی لاشیں جس حالت میں ملی ہیں اس دیکھ کر لوگ سکتے میں ہیں۔ اس میں چار بچے بھی ہیں۔ جس نے بھی اس دردناک واقعہ کا دیکھا وہ اپنے آنسو نہیں روک پایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS