شاہ کے ساتھ کجریوال کی ایمرجنسی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

0

نئی دہلی (اظہار الحسن،ایس این بی):راجدھانی دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیس کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں حصہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ دہلی میں کورونا کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے سبھی ایجنسیاں مل کر کام کریں گی۔انہوں نے ایک ہفتہ پہلے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو مکتوب ارسال کر دہلی میں آئی سی یو بیڈ بڑھانے کی ضـرورت پر زوردیا تھا ۔اتوار کی میٹنگ میں مرکزی سرکار نے اگلے 3 دنوں کے اندر750آئی سی یو بیڈ مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مرکزی سرکار ،دہلی سرکار کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ بڑھانے کیلئے ضروری مشینیں مہیا کرانے میں مدد کرے گی۔ابھی تک دہلی میں 60ہزار ٹیسٹ ہر دن ہورہے تھے،اب ایک لاکھ سے 1.25 لاکھ ٹیسٹ ہر دن ہوں گے۔
اروند کجریوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بڑھتے کیس کو دیکھتے ہوئے وزیر داخلہ نے میٹنگ لی تھی۔میں مرکزی سرکار اوروزیر داخلہ دونوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے یہ میٹنگ بلائی اور ساری ایجنسیاں ایک طرح سے مل کر کے کام کریں گی۔اس وقت سب سے زیادہ پریشانی آئی سی یو بیڈ کو لے کر ہورہی ہے۔ہم نے دیکھا کہ پچھلے کچھ دنوں میں خاص کر تقریباً 20اکتوبر کے بعد دہلی میں کورونا کے کیس بڑی تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔اس وقت دہلی میں کووڈ بیڈ ضرورت کے مطابق ٹھیک ٹھاک تعداد میں ہیں ،لیکن کووڈ کے آئی سی یو بیڈ بہت تیزی سے بھرتے جا رہے ہیں ۔مرکزی سرکار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈی آر ڈی او کے سینٹر میں اگلے دو دن میں 500آئی سی یو بیڈ مہیا کرادیے جائیں گے اور اس کے کچھ دنوںبعد 250بیڈمزید مہیا کرائے جائیں گے۔اس طرح سے تقریباً 750آئی سی یو بیڈ وہاں پر مہیا ہوجائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہلی سرکار بھی مزید آئی سی یو بیڈ بڑھائے ،اس کیلئے ہمیں جن مشینوں کی ضرورت ہے ،اس کو دینے میں مرکزی سرکار مدد کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکز کی مدد سے ہم دہلی سرکار کے اسپتالوں میں مزید آئی سی یو بیڈ بڑھا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ایک اور بڑا فیصلہ لیا گیا کہ جو ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ،اس میں اضافہ کیا جائے گا۔  
ابھی دہلی میں ہم لوگ 60ہزاکا ٹیسٹ ہر دن کر رہے ہیں اب اس کو بڑھا کر ایکلاکھ سے سوا لاکھ ہر ایک دن کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کی تاریخ میں 16,641کووڈ بیڈ پوری دہلی کے اسپتالوں میں ہیں ۔اس میں 5,451بیڈ دہلی سرکار کے اسپتالوں میں ہیں جبکہ مرکزی سرکار کے اسپتالوں میں 3,721بیڈ ہیں اور باقی بیڈ دیگر اسپتالوں میں مہیا کرائے گئے ہیں ۔
اس سے پہلے بھی جب جب دہلی سرکار نے مرکز سے حمایت مانگیتو مرکز نے ہمیشہ مثبت تعاون دیا ہے اور جب بھی ضرورت ہوئی ،ریاست کو بیڈ ،طبی سہولت اور دیگر مدد مہیا کی ہے۔دہلی سرکار کی مختلف ایجنسیوں کے بیچ بہتر تال میل کی وجہ سے دہلی کووڈ معاملوں کو قابومیں کرنے میں کامیاب رہی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS