نئی دہلی : ہندوستانی جونیئرمینزہاکی ٹیم کے کھلاڑی یشدیپ سیواچ نے ہندوستانی سینئرمینزہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے منبع تحریک ہیں۔
سیواچ نے اپنے مختصر کیریئر میں اب تک ہندوستانی جونیئر مین ہاکی ٹیم میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ وہ اس جونیئر مینز ہاکی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2018 اور 2019 میں سلطان جوہر کپ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ فی الحال ان کا خواب سینئر ٹیم کے لئے کھیلنا ہے۔ سیواچ نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہاکی کے کھلاڑی بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں منپریت سنگھ کے کھیل کے طریقوں سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
19 سالہ سیواچ نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان ہاکی کے کھلاڑی خوش قسمت ہیں کہ انہیں منبع تحریک کی شکل میں منپریت سنگھ جیسا کھلاڑی حاصل ہے۔ انہوں نے عمدہ کھیل کھیلا ہے اور فٹنس کو بھی برقرار رکھا ہے۔ایک مڈفیلڈر کو فارورڈ اورڈفینڈر کی مدد کرنی ہوتی ہے لہذا ان دونوں کی خصوصیات کا ہونا ضروری ہے۔ منپریت میدان میں شاندار طریقے سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔وہ نہ صرف مڈفیلڈرز بلکہ تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لئے بھی ایک ذریعہ ترغیب ہیں۔
منپریپ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے منبع تحریک : سیواچ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS