شرومنی اکالی دل نہیں لڑے گا دہلی اسمبلی انتخاب، این آر سی نفاذ کی مخالفت کی

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کررہی ہیں۔ لیکن اسی دوران ایک خبر یہ بھی آرہی ہے کہ شرومنی اکالی دل دہلی اسمبلی انتخاب نہیں لڑے گی۔ واضح رہے کہ شرومنی اکالی دل کا این ڈی اے اتحاد کا اہم حصہ ہے۔ لیکن اکالی دل نے بی جے پی سے اپنے تعلقات توڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اکالی دل نے دہلی میں انتخاب نہیں لڑنے کی بات کہی ہے اور پارٹی لیڈر منجیندر سنگھ سرسا کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی اور اکالی دل کے پرانے رشتے رہے ہیں۔ سکھبیر بادل نے جو شہریت قانون سے متعلق اسٹینڈ لیا، اس پر بار بار گفتگو ہوئی اور سوچا گیا کہ اکالی دل کو اپنے رخ پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ اس لیے ہم نے دہلی میں الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘منجندر سنگھ سرسا نے یہ بھی کہا کہ ’’شرومنی اکالی دل کا ماننا ہے کہ این آر سی کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم نے سی اے اے کا استقبال کیا، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ کسی ایک مذہب کو اس سے باہر رکھا جائے۔‘‘وہ مزید کہتے ہیں کہ’’ہندوستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS