مسجد سیاسی ایشو بن گئی تھی،جس کا خاتمہ ہوگیا:منور رانا

0

لکھنؤ:اردو کے مشہور شاعر منور رانا نے اجودھیا اراضی ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے،اورکہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ہندوستان امن
اورترقی کی طرف بڑھے گا ۔اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا نے کہا کہ’میں آج کے فیصلہ کو سلام کرتا ہوں ۔بابری مسجد ایک سیاسی ایشو بن گئی تھی،
یہ ایشو ختم ہوگیا۔میں سیدھے طور پر ایمانداری سے کہتا ہوں کہ مجھے یقین ہے کہ ملک امن اور ترقی کی طرف بڑھے گا ۔سپریم کورٹ نے ہفتہ کو مرکزی حکومت
کو ہدایت دی کہ وہ اجودھیا کے متنازع مقام کو مندر کی تعمیر کےلئے سونپ دے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS