عصمت دری کے مجرم کو دس سال کی قید و جرمانہ

0

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ایڈیشنل ضلع جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے نابالغ کے اغوا و عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مجرم کو دس سال کی قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔
استغاثہ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ آس پور دیوسرہ پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ شاکر جسین اس کی 15 سالہ بیٹی کو 5/مئی 2014 کو بہلا پھسلا کر بھگا لے گیا ۔ کافی تلاش کے بعد کچھ پتہ نہیں چلا تو ملزم کے بڑے بھائی و والدہ سے دریافت کیا تو گولی مارنے کی دھمکی دی ۔ متاثرہ نے عدالت میں بیان دیا کہ شاکر اس کو بھگا لے گیا ،اور شادی کا جھانسہ دے کر کئی روز تک اس کی عصمت دری کی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ملزم شاکر کے خلاف مناسب دفعات میں کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کی ۔
عدالت نے جمعہ کو مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شاکر کو دس سال قید و بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔
استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویندر ترپاٹھی نے کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS