لاک ڈاﺅن میں پریاگ راج سے پیدل ویشالی لوٹ رہے مزدور کی موت

0

وبائی مرض کرونا سے تحفظ کیلئے نافذ لاک ڈاﺅن کے دوران اتر پردیش کے پریاگ راج سے پیدل چل کر ویشالی لوٹ رہے ایک مزدور کی بہار میں رہتاس ضلع کے ڈہری نگر تھانہ علاقہ میں جواہر سیتو کے نزدیک موت ہوگئی ۔ 
ڈہری کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنجے کمار نے آج یہاں بتایا کہ بہار کے ویشالی ضلع کے بھگوان پور تھانہ علاقہ باشندہ ولاس مہتو (45) پریاگ راج میں ایک سڑک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتا تھا۔ کرونا وائرس کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاﺅن کے بعد کمپنی کے ٹھیکیدار نے ولاس مہتو کو کام سے ہٹا دیا تھا۔ ولاس تین دنوں میں کبھی ٹرک سے تو کبھی پیدل چل کر کل دیر شام ڈہری پہنچا تھا۔ اس کے بعد اس کے پیٹ میں تیز درد ہونے لگا۔جس سے اس کی موت ہوگئی۔ متوفی کے بہنوئی مصری مہتو نے بتایا کہ ولاس مہتو کو اپینڈکس تھا۔ 
 کمار نے بتایا کہ سہسرام صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش اس کے گاﺅں آج بھیج دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS