نئی دہلی (ایجنسیاں) : یوم آزادی کے دن جہاں پورا ملک جشن منا رہا تھا وہیں مکیش امبانی کو فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ اس سے ممبئی پولیس میں ہلچل مچ گئی۔ ملزم نے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے لینڈ لائن نمبر پر9 بار کال کرکے دھمکی دی تھی۔ اب ممبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار نوجوان کا نام وشنو ودھو بھومک بتایا جا رہا ہے۔ وہ بوریولی ویسٹ، ممبئی میں کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ دھمکیاں دیتے ہوئے اس نے اپنا نام افضل بتایا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد جب اس کا اصلی نام سامنے آیا تو اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کرکے طنز کیا۔اکھلیش یادو نے لکھاکہ وہ کون ہے جس نے سیاست کوپہنچادیا ایسے مقام، جہاں لوگ نام بدل کررہے ہیں اور دوسروں کو بدنام کر رہے ہیں۔’ اکھلیش یادو کے اس ٹوئٹ پر کئی لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ملزم کی عمر 56 سال ہے اور وہ جیولری ڈیزائنر کا کام کرتا تھا۔ اصل میں اوڈیشہ کے رہنے والے بھومک گزشتہ 25-30 سالوں سے ممبئی میں رہ رہاتھا۔واضح رہے کہ جتنی تیزی سے دھمکی کی خبر پھیلی اتنی ہی تیزی سے دھمکی دینے والے کی اصلیت بھی سامنے آئی۔ شروع میں جب افضل نام سامنے آیا تو اس پر کافی کچھ کہا گیا، لیکن جیسے ہی پتہ چلا کہ دھمکی دینے کا نام وشنو ودھو بھومک ہے تو خبر کو ایک طرح سے دبانے کی کوشش کی گئی۔
نام بدل کر دوسروں کو بدنام کیا جارہا ہے، امبانی کو دھمکی پر اکھلیش کا ردعمل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS