خطبے کے دوران مسجد الحرام میں منبر تک پہنچنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

0
image:gulftoday.ae

مکہ مکرمہ: (یو این آئی) ایک عجب واقعہ میں مسجد الحرام میں جمعے کے خطبے کے دوران منبر تک جانے کی کوشش کرنے والے شخص کو وہاں تعینات گارڈز نے گرفتار کرلیا۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مسجدالحرام میں منبر پر امام تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔
الحرمین کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ آج ایک واقعہ پیش آیا جب مسجدالحرام کے منبر پر شیخ بلیلہ خطبہ دے رہے تھے تو ایک شخص نے منبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہناتھا کہ پبلک سیکیورٹی عہدیداروں نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو قابو کیا اور حراست میں لے لیا۔


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احرام میں ملبوس شخص بظاہر لاٹھی کے ساتھ منبر کی طرف تیزی سے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تاہم سیکیورٹی گارڈز چابکدستی سے اس کو قابو کر کے دور لے گئے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS