مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے شہریت قانون پر وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا انہوں نے ملک کو جلتے ہوئے چھوڑ دیا ہے،اور انہیں ہی آگ بجهانی پڑے گی۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے سپریمو نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ کے مطابق آدھار شہریت کا ثبوت نہیں ہے تو پھر اسے فلاحی اسکیموں اور بینک کے نظام سے کیوں جوڑا گیا؟
ممتا بنرجی نے شہریت قانون کے خلاف کولکاتا کے ہاؤڑہ میدان سے ایسپلانیڈ تک ایک احتجاجی مارچ کی قیادت كی ۔انہوں نے كہا میں امت شاہ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اس بات کی یقین دہانی كرائے کہ ملک نہیں جلیگا ،آپ کا کام آگ بجهانا ہے۔ ممتا بنرجی نے امت شاہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ ملک کی دیکھ بھال کریں اور بی جے پی کارکنوں پر قابو كرنے كی اپیل كی ۔
ممتا بنرجی: وزیر داخلہ نے ملك كو جلتا ہوا چهوڑ دیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS