پورے ملک میں شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں کا سلسل دراز ہے۔ اس درمیان دارجیلنگ میں اس قانون کے خلاف ریلی نکالے جانے کا اعلان ہو چکا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بدھ کو پہاڑی علاقہ دارجيلنگ میں شہریت قانون (سی اےاے)،این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہونے والی ریلی کی قیادت کریں گی۔ ممتا بنرجی اس قانون کے خلاف ریاست میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی گزشتہ کئی ہفتوں سے قیادت کر رہی ہیں۔ ان کی قیادت میں کولکاتا میں کئی ریلیاں منعقد ہوئیں۔ ترنمول چھاتر پریشد اور ترنمول مہیلا کانگریس کی کارکنوں نے بھی بڑھ چڑھ کر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جس نے این آر سی معاملہ پر دہلی میں مرکزی حکومت کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
دارجیلنگ میں ممتا بنرجی کی شہریت قانون کے خلاف ریلی آج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS