مہاتما گاندھی کی سمادھی پرکارکنوں نے کیا آئین کو بچانے کا عہد

0

نئی دہلیملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے اعلی رہنماو¿ں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ پر ستیہ گرہ میں شرکت کی اور آئین کے تحفظ کا وعدہ کیا۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر کانگریس کے ستیہ گرہ کی شروعات وندے ماترم سے ہوئی اور اس کے بعد سونیا ، منموہن اور راہل گاندھی نے انگریزی میں دستور کی تمہیدپڑھی۔ بعدازاں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہندی اور بہت سارے دوسرے رہنماو¿ں نے ملک کی مختلف زبانوں میں آئین کی تمہیدپڑھی۔ ستیہ گرہ کا اہتمام سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور حالیہ مظاہروں میں طلبا پر طاقت کے استعمال کے پس منظر میں کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب راہل گاندھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی احتجاج میں شریک ہوئے ۔ وہ حال ہی میں جنوبی کوریا کے دورے پر تھے۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ، پارٹی کے سینئر رہنما احمد پٹیل ، اے کے انٹونی ، غلام نبی آزاد ، کے سی وینوگوپال ، آنند شرما ، دگ وجے سنگھ اور پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعدادستیہ گرہ میں شریک تھی۔ ستیہ گرہ سہ پہر3 بجے شروع ہوا۔ اس دوران کانگریس کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے پارٹی کا جھنڈا اپنے ہاتھ میں تھام رکھا تھا۔ پروگرام میں کبیر کے بھجن بھی گائے گئے اور بہت سارے رہنماو¿ں نے مختلف زبانوں میں آئین کی تمہید کو پڑھا۔ 
شرکا کا کہنا تھاکہ آئین میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کسی بھی شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کاامتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ اس سے قبل ستیہ گرہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اس وقت سب کو آگے آنا ہوگا اور مودی اورشاہ کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت سے ملک کو بچانا ہوگا۔ 
ستیہ گرہ سے قبل ، پرینکا واڈرا نے بھی ٹویٹ کیا اور لوگوں کو راج گھاٹ آنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس ملک کے ساتھ سب کا مشترکہ رشتہ ہے ، مشترکہ خواب ہے۔ ہم نے اس مٹی کو محنت کش لوگوں کے خون پسینے سے سیراب کیا ہے۔ آئین ہماری طاقت ہے۔ ملک کو تقسیم کرو اور اس پر حکومت کروکی سیاست کرنے والے حکمرانوںسے بچائیں۔ آئیے ، آج شام 3 بجے باپو کے سمادھی راج گھاٹ پر میرے ساتھ آئین کے مطالعہ کا حصہ بنیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS