بابائے قوم کا مقام بھارت رتن سے اعلیٰ ہے: سپریم کورٹ

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو بھارت رتن دیئے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو آج خارج کردیا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے انل دت شرما کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ مہاتما گاندھی کو دیا گیا بابائے قوم کا لقب بھارت رتن سے کافی بڑا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ مہاتما گاندھی کا بہتر احترام کرتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا مقام بھارت رتن سے کافی بڑا ہے۔ عدالت نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ اس لئے وہ خود اس بارے میں حکومت کو عرضداشت دے سکتے ہیں۔ عرضی گزار کا کہنا تھا کہ اب تک کئی لوگوں کو بھارت رتن سے نوازا جاچکا ہے، لیکن مہاتما گاندھی کو ابھی تک یہ اعزاز نہیں دیا گیا۔ بابائے قوم کو بھی یہ اعزاز ملنا چاہیے۔ اس بارے میں جسٹس بوبڈے نے کہا کہ ’’دیکھئے، کورٹ اس معاملے پر سماعت نہیں کرسکتی۔ اگر آپ چاہیں تو مرکزی حکومت کو اس بارے میں عرضداشت سونپ سکتے ہیں۔ ہماری نظر میں مہاتما گاندھی  بھارت رتن سے بالا ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS