مہاراشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر کی کورونا سے موت

    0

    ممبئی:  مہارشٹرکی پہلی خاتون الیکشن کمشنراورایک سینیئرریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلماستیانارائن کی آج صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
    72 سال سبکدوش افسرکو کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس ہوا تھاحال ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی انھیں مضافات کے اندھری ایسٹ میں واقع سیون ہلزاسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
    1972 بیچ کی خاتون آئی اے ایس افسرستیانارائن کو ریاست کی پہلی خاتون چیف الیکشن کمشنر ہونے کاشرف حاصل ہے ان کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے والے دیگر اعلی سرکاری افسران  انہیں ایک  سخت لیکن منصفانہ عہدیدار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
    اپنے سرکاری فرائض کے علاوہ  ستیانارائن ایک مصنفہ بھی تھیں اور انہوں نے مراٹھی میں درجنوں  کتابیں بھی لکھی تھیں۔ ستیانارائن نے مہاراشٹر میں سکریٹری،  پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینیئرعہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS