ممبئی: مہاراشٹر سرکار نے کورونا وائرس کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ مضامین کے آخری سال کے آخری امتحان رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق یونیورسٹی کے ذریعہ طے فارمولہ کے تحت ڈگری دی جائے گی۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر کہا کہ قومی سطح کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی جائے کہ وہ ریاستی حکومت کے فیصلے پر عمل کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی سی ٹی آئی، سی او اے، پی سی آئی، بی سی آئی، این سی ٹی آئی اور نیشنل کاونسل فار ہوٹل منیجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی جیسے قومی سطح کے اعلی افسران کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وہ ریاستی حکومت کے فیصلہ کی حمایت کریں اور یونیورسٹی کو رہنما خطوط جاری کریں۔
مہاراشٹر میں فائنل کے آخری امتحان نہیں ہوں گے: ادھو ٹھاکرے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS