شیوسینا نے تھانے ضلع کونسل میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابات بغیر کسی مقابلے کے جیتا

    0

    ممبئی سے ملحق تھانے ضلع کونسل میں شیوسینا نے  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخابات آج بغیر کسی مقابلے کے جیت کر اپنی برتری قائم رکھی۔
    شیوسینا نے چیئرمین کے عہدہ کے لئے سشما لون اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے سبھاش پوار کو تھانے ضلع کونسل انتخابات لئے لئے امیدوار بنایا تھا۔ دونوں ہی  امیدوار آج بغیر کسی مقابلہ کے منتخب کرلئے گئے۔ پوار ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے لئے دوبارہ منتخب کئے گئے۔ 52 اراکین والی تھانے ضلع  کونسل  میں شیوسینا کے  34، بھارتیہ جنتا پارٹی کے  16،  نیشنلسٹ کانگریس  پارٹی  کے  دو اراکین  جبکہ  ایک آزاد  رکن ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS