مہاراشٹر: کووڈ-19کے 3،307نئے معاملے، 114اموات

    0

    مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 3،307 نئے معاملے درج ہوئے۔ اس دوران 114 اموات بھی ہوئیں ہیں۔  ریاست میں کووڈ-19 معاملوں کی مجموعی تعداد 1،16،752 اور ہلاکتوں کی تعداد 5،651  ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کی دارالحکومت ممبئی میں شہر میں معاملوں کی تعداد 61،501 ہو گئی، یہاں گذشتہ 24گھنٹوں میں 1,359نئے معاملے درج ہوئے۔ جبکہ 77 تازہ اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی یہ تعداد 3،242 ہوگئی۔ اب تک شہر میں 31،338 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS