انسداد جرائم بیورو نے مہاراشٹر میں کولہاپور ضلع کی چاند گڑھ تحصیل میں ضلع کونسل کے تعمیرات عامہ محکمہ کے سب انجینئر کے عہدہ پر کام کرنے والے پرمود گوپال راو کلکرنی کو 9ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار کیا ہے۔
کلکرنی (58) نے شکایت کنندہ سے سرکاری کام پورا ہونے کا سرٹی فکیٹ دینے کے لئے 9ہزار روپے کی مانگ کی تھی جس کی شکایت اس نے اے سی بی بی کی مقامی یونٹ سے کردی اور اے سی بی کے حکام نے پیر کو چاند گڑھ پی ڈبلیو ڈی دفتر پر چھاپہ مارکر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS