گجرات کے بعد۔۔۔اب مہاراشٹر میں گرا برج

0

نئی دہلی (ایجنسی): گجرات کے موربی میں ہوئے برج حادثہ کے ابھی زیادہ دن ہی نہیں گزرے تھے کہ مہاراشٹر میں ایک اور برج کے گرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ حادثہ مہاراشٹر کے چندرپور ضلع کو بتایا جارہا ہے۔ مہاراشٹر میں فٹ اوور برج


گرنے سے 13لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ جس میں ایک شخص کی موت کی خبر سامنے آرہی ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے اور بارہ دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ رپورٹس کا کہنا ہے کہ برج کی اونچائی تقریبا 60 فٹ بھی اور جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت برج پر تقریبا 80 لوگ موجود تھے۔ برج گرنے کی وجہ سے کئی مسافر 60فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئے۔ یہ برج بلرار شاہ کے پلیٹ فارم نمبر ایک سے پلیٹ فارم نمبر چار تک سبھی پلیٹ فارم کو جوڑنے کا کام کرتا تھا۔ فوٹیج کو دیکھ کر صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ برج کے بیچ کا حصہ ٹوٹ کر گر جانے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS