مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن فی الحال نہیں ہٹے گا: وزیراعلی ادھو ٹھاکرے

    0

    مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں لاک ڈاؤن ہٹائے جانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا ہے کہ ابھی کورونا وائرس (کووڈ 19) کے معاملے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔
     ٹھاکرے اتوار کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عوام سے خطا کررہے تھے۔انہوں نے کہا،’’کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،اس لئے 30 جون کے بعد لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جائےگا۔ہم رفتہ رفتہ راحت بڑھا رہے ہیں۔‘‘
    انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ملک میں سب سےزیادہ کورونا سے متاثر ریاست ہے،جہاں متاثرین کی تعداد تقریباً 1.6 لاکھ ہوگئی ہے اور ان میں 74,000سے زیادہ معاملے ممبئی سے ہیں۔اس کے علاوہ اب تک سات ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس بیماری سے جان جاچکی ہے۔
    وزیراعلی نے کہا کہ ممبئی سمیت دس بڑے شہر مسلسل ریڈ زون میں ہیں،جہاں عوامی ٹریفک پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں جاری ہیں۔
    اس دوران مہاراشٹر حکومت نے تین ماہ سے زیادہ وقت سے سیلون اور بیوٹی پارلروں کو اتوار کو پھر سے کھولے جانے کی اجازت دےدی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS