سی ایم بنتے ہی ادھو ٹھاکرے کو شندے کا طنز، بالا صاب ٹھاکرے کا شیوسینک بنا وزیر اعلیٰ

0

دانش رحمٰن
نئی دہلی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیوسینا کے لیڈر ایکناتھ شندے نے جمعہ کو کہا کہ نہ صرف اسمبلی میں ان کے ساتھی ایم ایل اے ہی نہیں بلکہ پوری ریاست اس بات سے خوش ہے کہ ’بالا صاحب ٹھاکرے کا شیوسینک وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ شندے نے ان پر اعتماد کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر لیڈروں کا انہوں شکریہ ادا کیا۔ ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بنانے کے فیصلے نے سبھی کو حیران کیا ہے۔ اس سے زیادہ چونکانے والا قدم سابق سی ایم دیوندر فڑنویس کا دوسرے نمبر کا عہدہ سنبھالنے کا رہا۔
شیوسینا کے باغی ایم ایل اے کے گروپ کو،انڈپینڈنٹ لیجسلیچر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے شندے نے جمرات کو مہاراشٹر کے 30ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ممبی میں حلف لینے کے بعد شندے آدھی رات کو ہی گوا واپس لوٹ گئے اور وہاں ان کا انتظار کررہے ان کے اپنے ساتھی ایم ایل اے سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالا صاحب ٹھاکرے کے نقشہ قدم پر چل ان کی سوچ کو آگے بڑھانگے۔ کابینہ کی توسیع کے سوال پر انہوں نے کہ مستقبل کی سیاست پر ان کے ساتھی لیجسلیچر کے ساتھ میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی شیوسینک کوہی سی ایم بناکر بی جے پی نے یہ بتایا ہے کہ پارٹی ہندوتو کے لئے عہدے کی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہے۔2019 بات کی جائے تو بی ایم سی کے میئر کے الیکشن میں بی جے پی اپنے آپ ہی راستے سے ہٹ گئی تھی اور شیوسینا کے لئے جگہ بنائی تھی۔ اٹکلیں یہ لگائی جارہی ہے کہ بی جے پی کا اگلا حدف ٹھاکرے کیمپ کو بی ایم سی سے باہر کا راستہ دیکھانے کا ہے۔ دیوندر فڑنویس نے کھل کر اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت سے باہر رہنگے۔ لیکن پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا اور نتظیم کے سیکرٹری بی ایل سنتوش نے انہیں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کے حلف کے لئے راضی کیا۔

تین اور چار جولائی کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ شندے حکومت اس دوران اپنی اکثریت ثابت کرے گی۔
سنوائی کے دوران کورٹ نے کہا کہ یہ معاملہ ہم 11جولائی کو ہی سنیں گے۔ کورٹ کے تبصرے کے بعد وکیل کپل سبل بھڑک گئے اور کہا کہ جمہوریت کا ڈانس نہیں چل رہا ہےجس پر کورٹ نے کہاکہ ہم آنکھ کھول کر بیٹھے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS