مہاراشٹر: لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع

    0

    کرونا وائرس کے اس بحران سے نمٹنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاون کا آج 18واں روز ہے۔ لاک ڈاون کے با وجود کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے مد نظر اب ملک کی تین ریاستوں میں مزید 15 دنوں کے لاک ڈاؤن میں توسیع کرکے 30 اپریل 2020تک کردیا گیا۔
    مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا۔ ریاست میں اب لاک ڈاون 30اپریل تک جاری رہے گا۔
    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر حالات کنٹرول میں نہیں رہا تو اسے آگے بھی توسیع کیا جاسکتا ہے۔
    خیال رہے کہ اڈیشہ اور پنجاب کے بعد مہاراشٹر لاک ڈاون میں توسیع کرنے والی تیسری ریاست ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں ہی ملے ہیں، یہاں اس مہلک وبا کے کل 1574 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 110 افراد کی اس بیماری کے سبب موت واقع ہوئی ہے اور 188 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS