مہاراشٹر نے پتنجلی کی کووڈ-19کے لئے تیار کردہ کورونل دوا پر عائد کی پابندی

    0

    مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس(کووڈ۔19) سے پوری طرح  ٹھیک ہونے کا دعوی کرنے والی پتنجلی آیوروید کی دوا کورونل  پر جمعرات کو پابندی عائد کردی۔
    ریاست کے وزیر داخلہ انل  دیش مکھ نے بتایا ہے کہ نیشنل میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ اس دعوی کے کلینیکل  ٹسٹ کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے پتنجلی سے جڑے یوگ گرو بابا رام دیو سے کورونل کی فروخت پر پابندی عائد کرنے  کے لئے کہا۔
    ریاستی حکومت کے اعلان سے  پہلے  مرکزی وزارت آیوش نے بھی دوا کی معتبریت پر  سوال اٹھائے ہیں اور بابا رام  دیو کی رہنمائی میں کمپنی پتنجلی سے جانچ مکمل ہونے تک دوا کا  اشتہار  بند کرنے کو بھی کہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS