مہاراشٹر گورنر ہاوس کے16 ملازمین کرونا سے متاثر، گورنر قرنطینہ میں

    0

     

    ریاست مہاراشٹر کے گورنر ہاؤس کے16 ملازمین کی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ موصل ہونے کے بعد گورنر بھگت سنگھ کوشیاری قرنطینہ میں ہیں۔

    اطلاع کے مطابق کل گورنر کی رہائش گاہ راج بھون میں 100 ملازمین کا کرونا کا ٹیسٹ ہوا تھا جسکی رپورٹ آنے کے بعد15 ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی۔

    جن ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں وہ ملازمین بھی شامل ہیں جو گورنر کے رابطے میں تھے۔

    ملازمین کی حالت مستحکم ہے اور ان کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ہی گورنر موصوف کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج یہ اطلاع دی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS