وبائی امراض کے دوران کسی کو بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ” : بمبئی ہائی کورٹ”

    0

     بمبئی ہائی کورٹ نے کل چھ ماہ میں پہلی بار جسمانی سماعت کے دورن ، پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے ذریعہ فوری سماعت کے لیے دائر ایک کی درخواست کو اپنے اس مشاہدے کے بعد مسترد کر دیا کہ اس وبائی دور میں کسی کو بھی بے گھر نہں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر بعض وکلاء نے جو شرکت کرنے سے قاصر تھے مجازی طور شرکت کی۔
    چیف جسٹس دیپانکر دتہ کی سربراہی میں فل بینچ نے پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن (پی سی ایم سی) کے ذریعہ دائر ایک درخواست جس میں ، میں ندی کے کنارے وغیرہ علاقوں سے انکورچمنٹ کو ہٹانے ، مسمار کیے جانے سے متعلق،  نیشنل گرین ٹریبونل( این جی ٹی) کے ایک آرڈر پر عمل درآمد کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے، اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ ، وبائی امراض کے دوران کسی کو بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
    چیف جسٹس دیپانکر دت ، جسٹس اے اے سید ، جسٹس ایس ایس شندے اور جسٹس کے کے تاٹڈ کے فل بینچ نے، ہائیکورٹ اور اس کے تمام بینچوں کی جانب سے دیے گیے اس طرح کے احکامات پر  سے پہلے ہی  روک لگائی ہے۔ بینچ نے مشاہدہ کیا، "اس معاملے کو دیکھتے ہوئے ، ہم اس' سو موٹو پٹیشن ' پر منظور شدہ عبوری حکم میں، سابق شرائط پر 31 اکتوبر 2020 تک مزید توسیع کرنا مناسب اور ضروری سمجھتے ہیں ، جو آج ہی ختم ہونے والا ہے ۔"
    پی سی ایم سی کی جانب سے ،26 ستمبر 2019 اور 16 جون 2020 کو قومی گرین ٹریبونل کے ذریعہ منظور شدہ احکامات کی تعمیل کی اجازت دیئے جانے سے متعلق درخواست پر عدالت نے کہا کہ،  "ایک بڑی بینچ نے اس طرح کا حکم پاس کیا ہے۔ درحقیقت ، ملک بھر کی تمام اعلی عدالتوں نے وبائی امراض کے پیش نظر، انخلا، مسمار کرنے ، تلف کرنے وغیرہ کے خلاف اسی طرح کے احکامات منظور کیے ہیں۔ ہم وبائی امور کے دوران کسی کو بھی بے گھر ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔"
    آخر ، پی سی ایم سی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ، بنچ نے کہا کہ "جو افراد ،  اس درخواست میں کی گئی استدعا کی وجہ سے متاثر ہوں گے وہ ہمارے سامنے نہیں ہیں۔ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے ، اس مرحلے پر، درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ "
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS