ممبئی: بی جے پی نے مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اور ممبی مونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی )پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں رہنے والے 60 فیصد لوگوں کو کورونا بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ان میں از خود ہی اینٹی باڈیز بیدا ہو چکی ہیں۔ نیتی آیوگ اور بی ایم سی نے اینٹی باڈیز کو لیکر جو بات کہی ہے وہ غلط ہے ۔بی جے پی رکن اسمبلی اشیش شیلار نے کہا کہ ہم نے کورونا کو لیکر کئی مطالبات کیے تھے، لیکن بی ایم سی اور ریاست حکومت ان کی تکمیل میں میں ناکام رہی۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سچن ساونت نے کہا کہ ہم نے موجودہ حالات میں جس طرح سے حالات کا سامنا کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔دھاراوی طرز پرہی پوری ممبئی ہی نہیں بلکہ ممبئی سے متصل کئ علاقوں میں بھی اس فارمولے کے تحت عمل کیا گیا ہے۔کانگریس نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے بیرون ملک بینکوں میں جمع کالا دھن بھارت لانے اور بھارتی عوام کو 15 لاکھ دینے کی بات کہی تھی وہ تو ہورا نہیں ھوا بلکہ بیرونی ممالک سے کورونا ضرور بھارت میں آگیا اور آج یہ عالم ہے کہ کورونا وباء کے معاملے میں بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہےپر پہنچ گیا ہے۔
ممبئی میں کورونا کی وارداتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پلازمہ ڈونٹ سنٹر قائم کئے جسکی وجہ سے کورونا وباء کے شکار مریض اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں کرونا کو لیکر عوام پریشان ہیں، انکی پریشانی کو دور کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے کرونا وباء کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں سیاست کرنے سے سے باز نہیں آرہی ہیں۔