مہاراج گنج: پولس انکاؤنٹر میں جنگل کے دو اسمگلر گرفتار

0

مہاراج گنج: مہاراج گنج میں جنگلاتی کارکن پر گاڑی چلاکر جا ن لیوا حملہ کرنے والے دواسمگلروں کو پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ مہاراج گنج میں کچھ دن پہلےجنگل میں جنگلاتی اہلکار پر گاڑی چڑھا کر جان لیوا حملہ کرنے والے اسمگلروں کے ساتھ پولیس کا تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے دوران جنگل کے ایک اسمگلر کے پیر میں گولی لگی، جس میں پولیس نے دو اسمگلروں کو گرفتار کیاہے۔
اس معاملے میں پولیس نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے اطلاع دی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فاریندہ تھانہ علاقے میں گزشتہ 27 نومبر کو ایک جنگلاتی کارکن پر پک اپ گاڑی چڑھاکر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس ضمن میں پولس معاملے میں درج کر کے جانچ کر رہی تھی۔ اس دوران اطلاع پر سمے ماتا مندر وشن پور ادرینہ کے قریب پہنچ کر اسمگلروں کو پکڑنے کے لئے گھیرابندی کی گئی۔ صبح کے وقت تین بجے کے قریب ایک موٹر سائیکل پر دو افراد کو آتے ہوئے دیکھائی دئے۔

جب انہیں ٹارچ کی روشنی سے روکنے کی کوشش کی گئی تووہ پولیس والوں کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کرکے برجمن گنج کی طرف بھاگنے لگے، جن کا پیچھا کیا گیا تو وہ موٹر سائیکل چھوڑ کر پیدل جنگل کی طرف بھاگنے لگے۔ا سمگلروں کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد مقابلے میں ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگ گئی،وہیں دوسرا ملزم بھی پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں:

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے، 50 افراد ہلاک ،100 سے زائد زخمی

ملزم کے قبضے سے پستول 315 بور برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان نے اپنے نام راجورہائشی سونورابزرگ تھانہ، کیمپیرگنج ضلع گورکھپور اور لال ولد رام کاج امر رہائشی گاؤں جموہارا تھانہ مہداول ضلع کاسنت کبیر نگر سے کیا جاتاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS