نویں اور گیارھویں کے امتحانات بھی نہیں ہونگے : وزیر تعلیم

0

 ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سبب دسویں جماعت کے جغرافیہ مضمون کا پرچہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ریاستی محکومہ تعلیمات نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اس پرچے کو بالاخر منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ نویں اور گیارھویں جماعت کے امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم ورشا گایئکواڑ نے اس ضمن میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور  لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ ریاست میں کووڈ-19 اس مرض کے خوف سے سرپرستوں اور طلباء اس مضمون کا امتحان دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اور اس کو  ملتوی کیے جانے سے تذبذب کا شکار تھے۔ آج اس مضموں کے پرچے کو منسوخ کیے جانے کے فیصلے سے انھیں راحت ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS