پرگیا سنگھ ٹھاکر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی طبیعت بگڑی

    0

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کی طبیعت آج اچانک بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق وہ بھوپال کے بی جے پی دفتر میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے یوم وفات پر ایک نمائش کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ بے ہوش گر پڑیں، انہیں اسپتال چیک اپ کے لیے لے جایا گیا ہے۔ پرگیا سنگھ ٹھاکر کا کافی وقت سے دہلی کے ایمس اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس سے ان کی آنکھ کا ایمس میں اپریشن ہوا ہے۔ بھوپال پہنچنے کے بعد انہوں نے کے عوامی سرگرمیوں میں شامل ہونا شروع کر دیا تھا۔ بیماری کی وجہ سے لوگ انہیں سہارا دیتے ہیں تو وہ چل پاتی ہیں۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS