بالا گھاٹ: ہندوستان میں حکومتیں قبائلی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے بڑے بڑے دعوی کرتی ہے لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مدھیہ پردیش میں بیگ قبائلوں کے لئے حکومت بڑے بڑے دعوی کرتی ہے۔ لیکن حالت یہ ہے کہ قبائلی علاقہ بالا گھاٹ ضلع میں ایک ڈلیوری بیل گاڑی میں ہوئی ہے۔
بالا گھاٹ ضلع کے لال برا ضلع سے دس کلو میٹر دور رانی کوٹھار کے گڑکھیڑا میں سڑک خراب ہونے کی وجہ سے جننی ایکسپریس نہیں پہنچ پائی اور بیل گاڑی میں ہی قبائلی عورت کی ڈلیوری ہوگئی۔
گائوں والوں نے جننی ایکسپریس کو فون کیا تھا،ایمبولینس گاؤں کے قریب پہنچی لیکن گاؤں سے 10 کلومیٹر پہلے ایمبولینس کو رکنا پڑا،گاؤں والوں نے حاملہ خاتون کو بیل گاڑی سے اسپتال لے جانے کا انتظام کیا۔ لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے،اس خاتون نے بیل گاڑی میں بچے کی پیدائش ہوگئی۔ خاتون اور اس کے بچے کو جننی ایکسپریس کے ذریعہ اسپتال لایا گیا،جہاں ماں اور بچے کو علاج کیا گیا اور دونوں خطرے سے باہر ہیں۔
ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر منوج پانڈے نے بتایا کہ جننی ایکسپریس گئی تھی لیکن زیادہ پانی اور درمیان میں پل نہ ہونے کی وجہ سے نالے تک نہیں پہنچ سکی۔ اس کی وجہ سے،اس لئےان کو بیل گاڑی نالے تک لانا پڑا،راستے میں بیل گاڑی میں ڈلیوری ہو گئی تھی۔
بچے کی پیدائش بیل گاڑی میں ہوئی،ایمبولینس نہیں پہنچی گائوں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS