نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے اندور میں دفعہ 144 کے باوجود بی جے پی لیڈران احتجاج کررہے تھے۔ ان لیڈران میں سابق لوک سبھا صدر سرمیترا مہاجن، ایم پی کے بی جے پی صدر راکیش سنگھ سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ بی جے پی اندور کے کلیکٹر دفتر پر احتجاج کررہی تھی۔ بی جے پی کانگریس حکومت پر مختلف قسم کے الزامات لگا رہی ہے، جس میں کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا جانا وغیرہ شامل ہے۔ بی جے پی نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS