مدھیہ پردیش :ضمنی انخابات کے پیش نظر ہوئی اہم میٹنگ

    0

    مرینا:مدھیہ پردیش کے چمبل ڈیویژن کمشنر آر کے مشرا نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران لاپرواہی نظر آنے پر متعلقہ افسر کی ذمہ داری طے کر کے کارروائی کی جائے گی۔
    مشرا نے کل یہاں ضمنی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق میٹنگ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ وقت رہتے ووٹنگ مراکز پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات ابھی سے یقینی بنائے جائیں ،جس سے آزادانہ ،منصفانہ اور پر امن طریقے سے الیکشن کرائے جاسکیں۔
    کمشنر مشرا نے سبھی پارلیمانی افسروں کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بارے میں ہر روز معلومات لیتے رہیں۔
    مرینا کلیکٹر انوراگ ورما نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں سے مطلع کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرینا ضلع کے پانچوں اسمبلی حلقوں میں ایک ہزار 726 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ پانچوں اسمبلی حلقوں میں 11 لاکھ 76 ہزار 223 رائے دہند گان ہیں۔
    ریاست میں تین نومبر کو کل 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں،جن میں مرینا ضلع کی پانچ سیٹیں بھی شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS