ریاست کے باہر پھنسے لوگوں کےلئے ای پاس جاری کیا جائے 

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے،ریاست کے شہری دوسری ریاستوں اور مدھیہ پردیش میں دیگر ریاستوں کے شہری بڑی تعداد میں پھنس گئے ہیں ، جسے ریاستی حکومت نے ان کے گھر لانے کے پیش نظر ای پاس کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری اطلاع کے مطابق ،یہ سہولت بھوپال ،اندور اور اجین اضلاع میں نافذ نہیں ہوگی۔ ان ضلعوں میں کنبہ کے ممبروں کی موت ،طبی ہنگامی صورتحال یاخاص حالات کی صورت میں ان اضلاع میں اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔ اگر اضلاع میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد اپنے وسائل کے ذریعہ واپس جانا چاہتے ہیں تو وہ درخواست داخل کرسکتے ہیں۔
    ای پاس متعلقہ اضلاع کے ذریعہ جاری کیا جائے گا۔ ریاست سے باہر رکے ہوئے لوگ جو اپنے وسائل کے ذریعہ ریاست میں واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ بھی اس پورٹل
    پر درخواست دے سکتے ہیں۔ اس  ضلع کے افسر کے ذریعہ ای پاس جاری کیا جائے گا جس میں وہ واپس آرہے ہیں۔ دونوں ای پاسز کے اجراء کا عمل کنبہ کے
    ممبروں کی موت ، خاندان میں میڈیکل ایمرجنسی کے علاوہ ہوگا۔
    اسٹیٹ کورونا کنٹرول روم کے انچارج ایڈیشنل چیف سکریٹری آئی سی پی کیسری نے تمام کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کو خط لکھا ہے کہ اندور،اجین ،بھوپال میں ای
    پاسز جاری کرنے کی سہولت نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ ،ضلع کے چھاؤنی علاقوں سے نقل مکانی پر بھی پابندی ہوگی۔ ریاست  میں آنے والے لوگوں کے ریکارڈ
    رکھے جائیں گے اور صحت کے ضروری ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS