مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج کابینہ میں وزیروں کو ملے محکموں کی نئی ذمہ داری کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
چوہان نےٹوئٹ کرکے کہا کہ ’ریاستی کابینہ میں ساتھیوں کو ملے محکموں کی نئی ذمہ داری کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم عہد کریں کہ ریاست کی ترقی اور عوامی فلاح کے لئے سخت محنت کریں گے۔ ریاست کو دنیا کی بہترین ریاست بنانے کے عہد کو ساتھ مل کر پورا کریں گے‘۔
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم سبھی ساتھی خدمت کے مقدس اہداف حاصل کرنے میں مصروف ہوجائیں۔
آیئے، عہد کریں کہ نیا مدھیہ پردیش بناکر ہم سب وزیراعظم جی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS