مسافروں کے لئے سامان سینیٹائزر مشین نصب کی گئی

0

احمد آباد :مشرقی ریلوے نے احمدآباد اسٹیشن پر مسافروں کی صحت کے پیش نظرٹچ فری سینسر مسافر سامان سینیٹائزرمشین لگائی ہے۔بورڈ ریلوے منیجر دیپک کمار جھا نے پیر کو بتایا کہ موجودہ وقت میں ہرروز مال گاڑیوں سمیت 8 گاڑیاں احمدآباد اسٹیشن سے چلائی جارہی ہیں جس کے لئے تقریبا 500 سے زائد ریل ملازمین اسٹیشن پر کام کرتے رہتے ہیں اور 10سے 15 ہزار مسافروں کا اسٹیشن پر روزآنا جانا لگا رہتا ہے۔
 جھا نے بتایا کہ 1.0 سے متعلق کچھ چنندہ باقاعدہ اور خصوصی ٹرینوں کی شروعات کے ساتھ مسافروں کے سامان کی صفائی ایک بڑا مسئلہ تھا،کیونکہ اس میں تقریباً 15 کلوگرام وزن والے بیک پیک پمپ کے ساتھ تین سے چار صفائی ملازم مینوئل طور پرحصہ لے رہے تھے۔اس لئے ایک ٹچ فری سینسر مسافر سامان سینیٹائزر مشین کی ڈیزائن مشرقی ریلوے کے احمدآباد ڈویژن کے متعلقہ محکمہ کے ذریعہ تیار کی گئی اور اسی کے مطابق احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر اسے نصب کیا گیا۔اس سے اسٹیشن کی صفائی کے کام کے لئے تین سے چار صفائی ملازمین کا فائدہ ہواہے۔اسی طرح احمدآباد اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسافروں کے فٹ ویئر کو سینیٹائز کرنے کے لئے احمدآباد ریلوے اسٹیشن احاطے میں ایک مسافر سینیٹازر میٹ بھی لگایا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ احمدآباد اسٹیشن پر ماسک وسینیٹائزر کے فروخت کے لئے خودکار وینڈنگ مشین بھی چندروزقبل نصب کردی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS