لدھیانہ دھماکہ کیس کی تحقیقات این آئی اے کرے گی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) حالیہ لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکہ کیس کی جانچ کرے گی۔ جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے قبل سرحد پار سے امن خراب کرنے کی بڑی سازش کاخدشہ ظاہرکیاجارہا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ معاملہ درج کرنے کے بعد این آئی اے کی ٹیم جسوندر سنگھ ملتانی سے پوچھ گچھ کے لیے جرمنی جائے گی، جسے ہندوستان کی درخواست پر جرمنی کے افسران نے حال ہی میں حراست میں لیاتھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملتانی کو لدھیانہ کورٹ کمپلیکس دھماکہ کیس کا کلیدی ملزم سمجھا جارہاہے اور اس پر ہندوستان کے کئی میٹرو شہروں میں اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کا بھی الزام ہے۔ این آئی اےغیر ملکی سرزمین سے جاری خالصتان کی حامی تنظیم ایس ایف جے اورآئی ایس آئی سے متعلق معاملات کی تحقیقات کرے گی، جنہیں اسمبلی انتخابات سے پہلے پنجاب میں امن اومان خراب کرنے کے لئے ذمہ دارماناجارہا ہے۔
ہندوستان سفارتی ذرائع سے ملتانی کو واپس ملک میں لانے کی بھی کوشش کرے گا۔انٹیلی جنس اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے یو این آئی سے کہا، ’’ملتانی پاکستانی روابط کے ذریعے دھماکہ اور دیگرمواد بین الاقوامی سرحد سے پنجاب میں بھیجنے کاکام کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لدھیانہ دھماکے کی تحقیقات کے ساتھ ہی مستقبل قریب میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS