پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے ایوان کو ایک پلیٹ فارم پرلایا جائے گا :برلا

0

نئی دہلی (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ سال 2023تک پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور ملک کی تمام اسمبلیوں کے ایوانوں کی کارروائیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔ مسٹر برلا نے یہاں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے اختتام پرنامہ نگاروں کو بتایا کہ لوک سبھا، راجیہ سبھا اورملک کے تمام مقننہ کے ایوانوں کی کارروائی کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی تیاریاں جاری ہیں اورسال 2023 میں یہ کام مکمل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 17ویں لوک سبھا میں میٹا ڈیٹا کی بنیاد پر تمام کارروائیوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ ملک کے ہر شہری کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سبھی اسمبلیوں کی کارروائی کے بارے میں معلومات مل جائے گی ۔ذرائع کے مطابق لوک سبھا کے موبائل ایپ پر بھی یہ پلیٹ فارم جوڑا جائے گا اور لوگ موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی ایوان کی کارروائی دیکھ سکیں گے ۔ کسی بھی ایوان کی کارروائی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے ساتھ ساتھ ضروری دستاویز، سابق اور موجودہ اراکین کی تفصیلات، ضروری قانون سازی کے دستاویزات اور رابطے کی تفصیلات بھی اس پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS