نئی دہلی: (یو این آئی) پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی کے شکارعام لوگوں کو آج ایک اورجھٹکا تب لگاجب بغیر سبسڈی والے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 15 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کی جانب سے بدھ کو جاری ریلیز کے مطابق بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے دہلی میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے سے بڑھ کر 899.50 روپے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر
Petroleum companies have increased the price of domestic LPG cylinders by Rs 15. The price of a non-subsidized 14.2 kg cylinder in Delhi is now Rs 899.50. The new rate of 5kg cylinder is now Rs 502. The new rates are effective from today. pic.twitter.com/nQqtgdOq7q
— ANI (@ANI) October 6, 2021
کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم اس سے قبل یکم اکتوبر کو صرف 19 کلو کمرشل سلنڈرکی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلینڈر 305.50 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ اس سال یکم ستمبر کو 14.2 کلو غیر سبسڈی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیاتھا۔ اس سے قبل 17 اگست کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اس اضافے کے بعد ملک کے چار میٹرو میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتیں درج ذیل ہیں:
میٹروسٹیز ……… .. پرانی قیمت …… .. نئی قیمت (روپے فی سلنڈر)
دہلی ……………………………884.50………….. 899.50
کولکتہ ………………………….. 911.00 ………… 926.00
ممبئی …………………………… 884.50 …………899.50
چنئی ………………………………. 900.50 ………..915.50