نئی دہلی: یو این آئی) تیل اور گیس کی کمپنیوں نے مئی کے پہلے ہی دن اتوار کو صارفین کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کا اضافہ کر دیا۔اس اضافے کے ساتھ ہی دارالحکومت میں 19 کلو کا کمرشیل سلنڈر 2355.50 روپے کا ہو گیا ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
کمرشیل گیس کی قیمتوں میں اس اضافے کا اثر دیگر چیزوں پر بھی نظر آئے گا۔تمام ہوٹل اور ریستوراں کمرشیل گیس کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس اضافے کی وجہ سے باہر کا کھانا مہنگا ہو سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ کمپنیوں نے مالی سال 23-2022 کے پہلے ہی دن یکم اپریل کو کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس سے قبل یکم مارچ کو اس کی قیمت میں 105 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا لیکن 22 مارچ کو اس کی قیمت میں 9 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپے کا اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS