نئی دہلی (ایجنسیاں): پچھلے کچھ مہینوں سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا تھا، لیکن اب راحت کی خبر آئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کمپنی نے ٹوئٹر کے ذریعہ ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 10روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔اس کا نفاذ یکم اپریل سے ہوگا۔کئی مہینوں سے قیمتوں میں اضافے کے بعدیہ گراوٹ اگرچہ بہت کم ہے، لیکن صارفین کو تھوڑی راحت ضرور ملے گی۔ گیس کی قیمت بڑھتے بڑھتے دہلی میں 14.2 کلو کاسلنڈر 819 روپے کا مل رہا تھا، جو اب 10 روپے سستا ہونے کے بعد 809 روپے کا ملے گا۔ اس سے قبل فروری میں گیس کی قیمت 3 بار 100-100 روپے بڑھی تھی۔ وہیں مارچ کی شروعات میں 25روپے کا اضافہ کیاگیاتھا۔ گیس کی قیمت کم ہونے کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ اگلے کچھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی کم ہوسکتی ہیں۔دراصل انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے یہاں بھی کمی کی جارہی ہے۔
ایل پی جی سلنڈر ہوا10روپے سستا،اب 809 روپے کا ملے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS