دہلی اسمبلی انتخاب:لوک سیوا دل نے عام آدمی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا

0

نئی دہلی:لوک سیوا دل نے دہلی اسمبلی کے 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ لوک سیوا دل کے صدر شنکر لال چوکھانی اور جنرل سکریٹری سریش کمار نے  پیر کے روز بتایاکہ انکی پارٹی  وزیراعلی اروند کیجری وال کی پالیسیوں میں یقین رکھتی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے  پچھلے 5 سال کے دوران دہلی کی ترقی کےلیے کئی کام کیے ہیں۔ دونوں نے کہاکہ انکی پارٹی دہلی کی سبھی 70اسمبلی سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریگی۔ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے لوک سیوا دل کے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار وں کوحمایت دینے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیاہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS