پارلیمینٹ میں سرمائی اجلاس کا آغاز،فضائی آلودگی پر ہوئی بحث

0

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز پیر کو ہوا ہے۔ کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے جموں و کشمیر کے معاملے پر لوک سبھا میں کھلبلی مچائی۔ دہلی -این سی آر میں بڑھتے ہوئے آلودگی کے معاملے پر بھی ایوان میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر بھی اس معاملے میں جواب دیں گے۔ اس کے علاوہ چٹ فنڈ بل بھی ایوان میں پیش کیا جاسکتا ہے۔
فضائی آلودگی کے تحت لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر منیش تیواری نے کہا جس طرح قائمہ کمیٹییاں ہیں جیسے عوامی امور اور تخمینہ کمیٹی ہیں۔اسی طرح آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھنے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنانی چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS